تحریک عدم اعتماد پر جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی 

11:40 PM, 15 Feb, 2022

لاہور :ملک میں اس وقت سیاسی ہلچل عروج پر ہے ،ایک طرف جہاں اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی ہے وہیں دوسری طرف حکومتی اتحادیوں ،ناراض اراکین بھی اپنی سمت کا تعین کرنے میں لگے ہیں ایسے میں ترین گروپ کی ایک بڑی بیٹھک ہوئی ۔

عون چوہدری کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں جہاں جہا نگیرترین خود شامل تھے وہیں ترین گروپ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی ،عون چوہدری نے ترین گروپ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا تھا ۔

عشائیہ میں جہانگرین ترین کا کہنا تھا عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی تو فیصلہ کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے،لیکن تحریک عدم اعتماد کی بات ابھی قبل از وقت ہے ،انہوں نے کہا سبھی پولیٹیکل ہارٹیز رابطے میں ہیں، وقت آنے پر سبھی دوست باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

جہانگیر ترین نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کو بہتر بنائیں ،اس وقت مہنگائی پر کنٹرول ناگزیر ہے ،آج کی بیٹھک میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال  اپوزیشن کی موومنٹ سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ،انہوں نے کہا ہم سب کو افسوس ہے کہ ملک کے معاشی حالات اس طرح کے ہیں کہ عام آدمی کا گزارا مشکل ہے۔

عون چوہدری کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں  صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی، مشیر وزیراعلیٰ عبدالحئی دستی، ایم این اے راجہ ریاض اور صوبائی وزیر برائے سی ایم آئی ٹی اجمل چیمہ بھی شریک تھے ۔

مزیدخبریں