کراچی :مارچ سے قبل ہی لانگ مارچ کی خبریں زور پکڑنے لگیں ،اپوزیشن جماعتوں کے طوفانی دورے ،حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں یہ سب کچھ اور بہت کچھ جو اب ہونے جا رہا ہے ،وہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی شہر شہر لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں اپوزیشن جماعتوں نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف پریڈ کرنے کی تیاریاں کر رکھی ہیں وہیں پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مارچ سے قبل ہی لانگ مارچ کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔
IA from 27th February we will begin our #AwamiMarch from Karachi to Islamabad. We march against this selected government and the economic disaster they have caused. Join us for a peaceful, prosperous & progressive Pakistan. https://t.co/8Dt8lWY1h6 pic.twitter.com/AnapOYjjC0
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) February 15, 2022
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے 27فروری کے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،لانگ مارچ 27فروری دوپہر کو مزار قائد کراچی سے روانہ ہوگا، رات سکھر قیام کرے گا۔
خورشید شاہ سکھر میں لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے،سکھر میں ایک بڑا جلسہ ہوگا جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔
28فروی کو لانگ مارچ رحیم یار خان پڑاؤ کرے گا ،لانگ مارچ یکم مارچ کو ملتان پہنچے گا،ملتان میں یوسف رضا لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے،دو مارچ کو لانگ مارچ چیچہ وطنی پہنچے گا،چیچہ وطنی میں ایک لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا پلان ہے۔
تین مارچ کو لانگ مارچ لاہور پہنچے گا،رات کو لاہور میں بڑے جلسے کا انعقاد ہوگا،چار مارچ کو لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہوگا اور وزیر آباد قیام کریگا،پانچ مارچ کو لانگ مارچ وزیرآباد سے گوجر خان پہنچے گا،چھ مارچ کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔