آئی جی پنجاب نے 29 اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دئیے

آئی جی پنجاب نے 29 اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دئیے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انسپکٹر جنرل(آئی جی) پنجاب راﺅ سردار علی خان نے 9 سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پیز) اور 20 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز) کے تبادلے کر دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے مجموعی طور پر 29 اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اسد سرفراز کو ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی اور کامران نواز کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احسن سیف اللہ ایس پی ٹیکنیکل، بلال عمر ایس پی ٹریننگ سہالہ کالج، دانیال احمد ایس پی لائلپور ٹاؤن فیصل آباد، حیدر علی ایس پی کوہسار ڈویژن مری، محمد شریف ایس پی پیٹرولنگ ہائی ویز اور عمر طفیل ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کئے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں