اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں یہاں بھی اضافہ ہوگا،اب تک حکومت نے تیل کی قیمتوں کا اضافی بوجھ خود اُٹھا رکھا ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،اب تک حکومت نے اضافی بوجھ اُٹھا رکھا تھا ،انہوں نے کہا عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ،اب یہاں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑہیں گی ۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن3سال میں حکومت کوگرانےکی 13کوششیں کرچکی،اپوزیشن اپنےبوجھ تلےدبی ہوئی ہے،ان میں حکومت ہٹانے کی سکت نہیں،فضل الرحمان اکیلےملک میں اپنی حکومت قائم نہیں کرسکتے،اپوزیشن کی تمام جماعتیں اپنےمفادات کیلئے اکٹھی ہورہی ہیں،وزیر اعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ سب چور اکھٹے ہو جائینگے ۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ ہماراایسارویہ نہیں کہ اداروں کےساتھ چپقلش کی نوبت آئے۔ عمران خان کی حکومت اداروں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کےخام مال کی ملک میں تیاری کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپورٹس پالیسی کی منظوری کا معاملہ کابینہ نے مؤخرکردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیزکیلئےایک علیحدہ عدالتی نظام مرتب کرنےجارہےہیں۔ اوورسیزپاکستانیز پی ٹی آئی کی بہت اہم سپورٹ بیس ہے۔ سعودی عرب کےساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ ہوگئی ہے۔