عدالتی کیسز کی وجہ سے 3 ہزار ارب کا ٹیکس اکٹھا نہیں ہو رہا : فواد چودھری 

عدالتی کیسز کی وجہ سے 3 ہزار ارب کا ٹیکس اکٹھا نہیں ہو رہا : فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سٹے آرڈرز کی وجہ سے 3 ہزار ارب کا ٹیکس اکٹھا نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ کایبنہ نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کو معاملہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ 

کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سٹے آرڈرز کی وجہ سے انتظامیہ بحران کا سامنا ہے۔ امیدہےچیف جسٹس معاملے پر سنجیدہ نقطہ نظر سامنے لائیں گے۔ انتظامیہ کا جوڈیشری سے بہت بڑا بریک ڈاؤن ہے۔ ایف بی آر کورٹ کیسز کی وجہ سے 3 ہزار ارب کی ریکوری نہیں کرپارہے۔ وزیراعظم کی ہدایت ہےسپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کےچیف جسٹس سےمعاملہ اٹھائیں ۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔  ہماراایسارویہ نہیں کہ اداروں کےساتھ چپقلش کی نوبت آئے۔ عمران خان کی حکومت اداروں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فارماسیوٹیکل کےخام مال کی ملک میں تیاری کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپورٹس پالیسی کی منظوری کا معاملہ کابینہ نے مؤخرکردیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیزکیلئےایک علیحدہ عدالتی نظام مرتب کرنےجارہےہیں۔ اوورسیزپاکستانیز پی ٹی آئی کی بہت اہم سپورٹ بیس ہے۔  سعودی عرب کےساتھ قرضوں کی ری شیڈولنگ ہوگئی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ثابت ہوگیا انتخابات کاای وی ایم کےذریعےانعقادضروری ہے۔ خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن کے نتائج پر کابینہ نےوزیراعظم کو مبارکباد دی۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون سازی نہ ہونےسےلندن جاکر کیسز دائر کرتے تھے ۔ کابینہ نےزوردیا ہےوزارت قانون قوانین کو بہترکرکےمزیدقوانین لائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایسی پروپیگنڈامہم چلائی جاتی ہے جو قومی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی ہے۔ قانون سازی نہ ہونے سے سوشل میڈیا اور نجی چینلز پر لگتا ہے قانون نام کی کوئی چیزنہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں ویکسین کا عمل بہت سست ہے ۔ سندھ حکومت نے کہا تھا اپنے پیسوں سے ویکسین منگوائےگی مگرنہیں منگوائی ۔ ڈھائی بلین ڈالر سے زائد ویکسین درآمد کرکےعوام کو لگائی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں