اسلام آباد:ایک طرف جہاں پوری دنیا کرونا کا رونا رو رہی ہے وہیں پاکستان میں مہنگائی کی وجہ کرونا ہی بتائی گئی ہے ،ایسے میں تحریک انصاف کی حکومت میں ایک سال میں کلو آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
آٹے کی فی کلو قیمت میں ایک سال کے دوران 15 روپے سے 32 روپے اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق گندم کی فی من امدادی قیمت 1450 بڑھا کر 1950 روپے کی گئی، اسلام آباد میں فی کلو آٹے کی قیمت میں 27 روپے 99 پیسے اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال قبل وفاقی دارالحکومت میں آٹے کی قیمت 60 روپے فی کلو تھی، موجودہ قیمت 88 روپے 65 پیسے ہے راولپنڈی میں ایک سال کے دوران آٹے کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 32 پیسے اضافہ ہوا،گوجرانوالہ میں فی کلو قیمت میں 20 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا۔
ملتان میں 24 روپے 64 پیسے فی ،کراچی میں 26 روپے 37 پیسے ،پشاور میں 32 اور کوئٹہ میں 24 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔