لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
صہیب مقصود نے مداحوں کو یہ خوشخبری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے سنائی اور لکھا ’اللہ نے مجھے اپنی رحمت (انشا صہیب) سے نوازا ہے۔ میں اپنی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے واپس لاہور جا رہا ہوں۔‘
Allah has blessed with his rehmat (baby girl) Ansha sohaib .. remember her and family in your dua❤️..going back to lahore to join my team @MultanSultans today.. pic.twitter.com/iwNX7Eh2rD
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) February 15, 2022
واضح رہے کہ صہیب مقصود آج سے تین روزہ قرنطینہ مکمل کریں گے اور اس دوران کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا جس کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں وہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔