لاہور: صوبائی دارالخلافہ میں اسکول کل سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز دوبارہ شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے کلاسز میں 50 فیصد حاضری کی پابندی ختم کرتے ہوئے اب لاہور کے اسکولوں میں مکمل حاضری کے ساتھ کلاسز کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے۔
لاہور کے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے تناظر میں حکام کی ہدایت کے بعد اسکولوں کو مکمل حاضری کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسکولوں میں مکمل 100 فیصد حاضری کی اجازت صرف کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے تحت دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی اور سزا دی جائے گی۔