جے یو آئی  کا 18 فروری کو ملک بھر میں  یوم حجاب منانے کا اعلان

01:58 PM, 15 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام  (ف)  نے  18 فروری کو ملک بھر میں  یوم حجاب منانے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں  میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا جے یو آئی (ف) کے رہنما مولاناعبدالغفورحیدری  نے  کہا کہ جمعہ کے روز  بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت  میں مسلمان بچی مسکان  کی  انتہا پسندوں  کے سامنے دلیری  قابل تحسین ہے، بھارت کا سیکولر چہرہ  دنیا کے سامنے بے نقاب ہو  چکا۔


مولاناعبدالغفورحیدری  نے  خواتین سے 18 فروری کو یوم حجاب کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی  کی۔

مزیدخبریں