کراچی: پی ٹی آئی ایم این اے اور ٹی وی کی معروف شخصیت عامر لیاقت حسین نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے شوہر اور لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر کو نشانے پر رکھ لیا۔
عامر لیاقت کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی ویڈیو میں معمول کے شاعرانہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، ویڈیو میں حال ہی میں تیسری شادی کرنے والے پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں کہ ' زندگی گزارنا ہے تو عامر لیاقت کی طرح گزارئیے ورنہ جی تو کیپٹن صفدر بھی رہے ہیں'
عامر لیاقت کے مختصر اور مبہم پیغام سے واضح نہیں ہو سکا کہ ان کا پیغام اپنے فالوورز کیلئے ہے یا نشانہ کیپٹن صفدر تھے جن کو وہ کوئی خاص پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ویڈیو میں تیسری اہلیہ دانیہ کو بھی ٹیگ کیا ہے ۔