اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 63 ون ایف کے تحت نااہل کیا تاہم اس معاملے میں آئینی تقاے پورے نہیں کئے گئے اور مجھے مکمل طور پر سنے بغیر فیصلہ سنایا گیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دوہری شہریت کیس میں تاحیات نااہل قرار دیدیا تھا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور کاغذات نامزدگی کے وقت جعلی حلف نامہ جمع کرایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے، انہوں نے بطور ایم این اے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بھی غلط کاسٹ کیا، لہٰذا ان کی سینیٹ رکنیت کا نوٹیفکیشن بھی واپس لیا جائے۔