واٹس ایپ سٹیٹس طالبہ کی والدہ کی جان لے گیا

واٹس ایپ سٹیٹس طالبہ کی والدہ کی جان لے گیا

نئی دہلی : بھارت  میں واٹس ایپ سٹیٹس ایک خاتون کی جان لے گیا، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک کالج  کی طالبہ نے سوشل میڈیا میسجنگ ایپ واٹس ایپ  پر  اسٹیٹس اپلوڈ کیا  جو  طالبہ کے ایک 20 سالہ دوست کو ناگوار گزرا۔ جس کے بعد بات اتنا بڑھی کہ لڑکا اپنے اہل خانہ کیساتھ طالبہ کے گھر پہنچ گیا جہاں بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔

جھگڑے کے دوران لڑکی کی والدہ  پسلیوں میں گہری چوٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی تاہم اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں