رانا شمیم کے وکیل بیمار ، توہین عدالت کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی

رانا شمیم کے وکیل بیمار ، توہین عدالت کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد:  توہینِ عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل کے بیمار ہونے پر آج التوا کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں  چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رانا شمیم کے بیان حلفی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، رانا شمیم کے وکیل بیماری کے باعث پیش نہ ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے  استدعا کی کہ رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کے ہدایت کی  جائے جبکہ رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہان کی فہرست بھی لی جائے۔ جس کے بعد ہی آئندہ سماعت پر کارروئی آگے بڑھے گی۔

عدالت نے رانا شمیم کو آئندہ سماعت سے قبل اٹارنی جنرل کو بیان حلفی کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں