مردان: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو گولی مار دی۔
مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے بھائی کے پستول سے فائرنگ کر کے لڑکے عباس کو زخمی کر دیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے بھائی نے تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی پر فائرنگ کی۔
مقدمے کے متن کے مطابق اس سے پہلے بھی لڑکا کھیتوں میں بدتمیزی کر چکا ہے اور 16 سالہ لڑکی نے لڑکے کے سینے پر گولی چلا کر اسے زخمی کیا۔
لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے لڑکے کی چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی سے تنگ آ کر فائرنگ کی۔ لڑکا بہن کو مسلسل تنگ کر رہا تھا بہن نے اسے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہ آیا۔
پولیس کے مطابق لڑکے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔