وزیراعظم بدھ کے روز لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم بدھ کے روز لاہور کا دورہ کریں گے

لاہور:  وزیراعظم عمران خان بدھ کے روز لاہور کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران  خان اپنے دورہ لاہور کے دوران  وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب اور کابینہ کے ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم پنجاب میں عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان  کی جانب سے پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی ہمراہ ہونگے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ  روس کے دو روزہ دورے پر بھی جائیں گے، وزیر اعظم 24 فروری کو روانہ ہونگے۔

مصنف کے بارے میں