میاں چنوں واقعے پر مولانا طارق جمیل کا ردِعمل

میاں چنوں واقعے پر مولانا طارق جمیل کا ردِعمل

خانیوال: صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے ایک نواحی گاؤں میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے قتل پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا ردِعمل آگیا۔

 
مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ  میاں چنوں اور سیالکوٹ میں ہونے والے واقعات ظلم اور جہالت ہے، شریعت کہتی ہے کہ ملزم کو سزا عدالت دے گی، ہم نہیں۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل پنجاب کے ضلع خانیوال کے دور دراز گاؤں میں ہجوم نے ایک شخص کو مبینہ طور پر قرآن پاک کی توہین کے الزام میں تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔

  

ہفتہ کے روز گاؤں جنگل ڈیرہ میں مغرب کی نماز کے بعد اس طرح کے اعلانات ہوئے کہ ایک شخص نے قرآن کے اوراق پھاڑ کر انہیں نذرِ آتش کر دیا جس کے بارے میں سن کر سینکڑوں مقامی افراد جمع ہو گئے۔

ملزم مبینہ طور پر بے قصور تھا تاہم کسی نے اس کی بات نہیں سنی اور اسے پہلے درخت سے لٹکایا اور پھر پتھر مار مار کر قتل کر دیا۔

مصنف کے بارے میں