لندن : اثاثہ جات ریکور کرنے والی برطانوی کمپنی براڈ شیٹ کے سی ای او کاوی موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی۔
براڈ شیٹ کے سی ای او کاوی موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کرائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں شریک بھی ہوئے تھے۔
کاوی موسوی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان سے رقم کے حصول میں مدد کیلئے ڈیوڈ روز نے ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن طلب کیا تھا۔