فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج

05:37 PM, 15 Feb, 2021

ممبئی،فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج ۔ 

 بھارتی پولیس نےگذشتہ دنوں اداکارہ گیہانا واسستھ کوفحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نےاداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا تاہم اب پولیس ریمانڈ کے دوران بھارتی اداکارہ گیہانا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ ہیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گیہانا واسستھ پر 24 سالہ اداکارہ کے گینگ ریپ اور جنسی زیادتی کیلئے قید کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک 24 سالہ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ اور تین افراد نے انہیں پورن فلم بنانے پر مجبور کیا تھا جس پر پولیس نے اداکارہ سمیت 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آچکی ہیں ۔جبکہ فلم دال میں کچھ کالا، لکھنوی عشق جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں ۔ 

مزیدخبریں