سینیٹ الیکشن ، پارٹی اختلافات کے بعد ٹکٹیں واپس لینے کا امکان

04:52 PM, 15 Feb, 2021

اسلام آباد،سینیٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات کے باعث بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لیے جانے کا امکان ۔

سینیٹ کے الیکشن کی ٹکٹوں کی تقسیم پر صوبائی تنظیموں کے اعتراضات کے بعد وزیراعظم نے عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو مشاورت کی ہے جس کے بعد سینیٹ ٹکٹوں میں تبدیلی سے متعلق پارلیمانی بورڈ نے تجاویز پیش کردیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ سینیٹ ٹکٹوں میں تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

  واضع رہے کہ سینیٹ کے ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں ملک بھر میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ شب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پی ٹی آئی سندھ کے ناراض عہدیداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر ملاقات کی اور ٹکٹوں کی تقسیم پہ اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی جنرل نشست اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شخص کو دی جائے، فیصل واوڈا کو بھی سینیٹ کا امیدوار نہیں ہونا چاہیے، سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی کے لئے کام کرتے رہے ہیں، انھیں ٹکٹ دینا کسی صورت مناسب نہیں ہے، اگر انہیں ٹکٹ دیے گئے تو پھر ہم بلدیاتی انتخابات سے الگ ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں