پی ایس ایل میں کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کی کوشش کروں گا،بابراعظم 

04:29 PM, 15 Feb, 2021

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہ اہے کہ پاکتان سپر لیگ پی ایس ایل میں اپنی کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے  کی کوشش کروں گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہناتھاکہ انجری سے واپس آتے ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا ، انہوں نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ  کے خلاف صرف بے خوف کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی تھی ۔ بابراعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بتادیا ہے کہ گھبرانا نہیں  ہے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا ہے ۔ 

ان کا کہناتھاکہ محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظٓاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ اچھی فارم کا تسلسل  کیسے برقرار رکھاجاتا ہے ۔ 

دوسری جانب پی ایس ایل 6  کے لیے ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیاگیاہے۔ سلطانز کی کپتانی ملنے پر محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی قیادت کرنے کو تیارہوں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کا گزشتہ سیزن بہترین رہا ، بطور کپتان کوشش ہوگی ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بناؤں ۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں محمد رضوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 

مزیدخبریں