کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بیسٹمین شاہد آفریدی نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام دیا ہے ۔
شاہد آفریدی جنہیں بوم بوم کے نام سے بھی دنیا بھرمیں جانا جاتاہے ، اپنی بیٹیوں سے پے پناہ محبت کی کئی تصاویر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلکیشن انسٹاگرام پر ایک پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ " میری سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کو پہلی سالگرہ مبارک ہو"۔
انہوں نے مزید لکھا کہ عروہ آپ بہت کم وقت میں ہمارے گھر بہت زیادہ خوشیاں لائی ہیں ، میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو اور ہمارے بچوں کو دنیا کی تمام خوشیاں دیں ۔
بوم بوم آفریدی نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتاہوں ۔ خیال رہے کہ لالہ کو اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے لیے وہ اکثر اپنے پیار کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔