لاہور: پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے جاری ایک اہم پیغام میں کہا گیا ہے کہ محکمے کا کوئی اہلکار یا افسر یا اہلکار ان سے رشوت طلب کرے تو اس کی فوری طور پر اطلاع 8787 پر دیں۔
پنجاب پولیس کی جانب سے یہ پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ محکمے میں اب رشوت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے التماس ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی اپنا فرض سمجھ کر ادا کریں۔
یہ اہم پیغام سماجی رابطوں کی وب سائٹ ٹویٹر پر پنجاب پولیس کے اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے۔
پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ شہریوں سے اگر رشوت طلب کی جائے تو وہ ایسا کرنے والے افراد کو سب کے سامنے آشکار کرنے کیلئے کسی قسم کی جھجھک محسوس نہ کریں، شہریوں کی جانب سے 8787 پر کی گئی شکایت کا فوری ازالہ کرتے ہوئے اس میں ملوث پولیس افسران یا اہلکاروں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ادھر پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے شہریوں کے نام پیغام میں کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے پرانے کلچر رشوت کو اب برداشت نہیں کریں گے۔