اسلام آباد ائیر پورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پی آئی اے کا طیارہ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ٹگ ماسٹر طیارے کو رن وے پر لے جارہاتھا کہ ٹگ ماسٹر کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث ٹریکٹر جہاز سے ٹکرا گیا ۔
ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث پی آئی اے کے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا ، پی آئی اے حکام نے طیارے سے ٹریکٹر کے ٹکرانے کی تصدیق کردی ہے ۔
واضح رہےکہ پی آئی اے کے 2021 کے شروعاتی مہینے سے ہی بُری خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں جب 15 جنوری کو پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو ملائیشیا کے کوالالمپور ائیرپورٹ پر قبضے میں لیا گیا تھا۔ملائشین سول ایوی ایشن حکام نے بتایا تھا کہ لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر پی آئی اے کے طیارے کو روکا گیا تھا۔تاہم بعد میں طیارے کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ےتھی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ قومی ائیر لائن کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے دو فضائی میزبان مبینہ طور پر غائب ہوگئے تھے ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ائیر ہوسٹس کے لاپتہ ہونے کا علم اکتیس جنوری جبکہ فلائٹ اسٹیورڈ کا پتہ 29 جنوری کو چلا تھا ۔