لاہور: پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار خدیجہ خان نے بلال علی خان سے نکاح کر لیا ہے ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر گذشتہ روز خدیجہ خان نے اپنی شادی کا دعوت نامہ شئیر کیا تھا۔
تفصیلات ے مطابق ٹک ٹاک پر خدیجہ خان کے سترہ لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد دو لاکھ سرسٹھ ہزار سے زائد ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت ٹک ٹاک کی ایپلیکیشن کئی اہم ترین ستارے جگمگا رہے ہیں ، جن کے فالوورز کی تعداد کروڑؤں میں ہوچکی ہے۔
اس سے قبل بھی ٹک ٹاک کے کئی معروف ترین ہستیاں شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں ۔ خدیجہ خان کی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہاہے ۔