ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ کے مدار میں بھیجے جانے والے خلائی مشن ہوپ نے پہلی تصویر بھیج دی ہے ۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلائی مشن ہوپ نے اس وقت تصویر لی جب وہ مریخ کے مدار میں داخل ہورہاتھا ، خبر رساں ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کی قومی اسپیس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ تصویر مریخ کی سطح سے 24 ہزرا سات سو کلومیٹر بلندی سے لی گئی ہے ۔
متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد نے یہ اہم ترین تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کی تھی ۔ شیخ محمد راشد نے اس بارے میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عرب تاریخ میں پہلے خلائی تحقیقی مشن کی مریخ کی پہلی تصویر ۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ہوپ جسے عرب میں الامل کہ اجاتاہے کم از کم ایک مریخ سال یعنی 687 دن اس سرخ سیارے میں گردش کریگا ، متحدہ عرب امارات کا یہ خلائی مشن ہوپ چھ ماہ کے طویل خلائی سفر کے بعد کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخل ہواتھا۔