ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے رابطے کیلئے ہاٹ لائن قائم

02:20 PM, 15 Feb, 2020

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ سے رابطے کے لیے ہاٹ لائن قائم کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ چین کے شہر ووہان میں پھنسے وائرس سے متاثرہ پاکستانی طلبہ سے والدین کو رابطہ کرنے کے لیے ہاٹ لائن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے چین میں تعینات پاکستانی ڈائریکٹر سید قلبِ عباس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عزیر کا نمبر جاری کیا جس میں ٹیلی فون اور واٹس ایپ نمبر دونوں شامل ہیں جب کہ ساتھ ای میل ایڈریسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق والدین اپنے بچوں سے صبح 9 سے لے کر شام 5 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں