دل کی تکلیف میں مبتلانواز شریف سے ملنے والدہ شمیم بیگم لندن چلی گئیں

دل کی تکلیف میں مبتلانواز شریف سے ملنے والدہ شمیم بیگم لندن چلی گئیں


لاہور:سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی والدہ شمیم بیگم دل کی تکلیف میں مبتلا اپنے بیمار بیٹے سے ملنے لندن چلی گئیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا آپی جی سے عرض کی تھی وہ اپنی صحت اور عمر کی بنا پر سفر نہ کریں، بیمار ماں دل کے ہاتھوں مجبور ہے، نوازشریف کی والدہ نے بیٹے کے علاج کے موقع پر موجود ہونے کی خواہش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ بیگم شمیم کی لندن روانگی نوازشریف کودل کی تکلیف کے تناظر میں ہے، 90برس کی عمر کے باعث نوازشریف کی والدہ کوکہا گیا لندن کیلئے سفر مشکل ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے قوم سے قائد نواز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست کی ہے۔