پاکستانی میڈیا میں خواتین کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز لیک کی جارہی ہیں، جگن کاظم

01:31 PM, 15 Feb, 2020

لاہور : پاکستان کی نامور اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا میں خواتین کو خاص طور پر ٹارگٹ کرکے ان کی نامناسب تصاویر اور ویڈیوز لیک کی جارہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں خواتین کی سوشل میڈیا پر نامناسب تصاویر اور ویڈیو لیک ہونے کے حوالے سے بات کی۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے کسی کا بھی نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مانا کے آج کل سوشل میڈیا کے زمانے میں ہر چیز وائرل ہوجاتی ہیں، شاید ایسی تصاویر کھچوانا عقلمندی کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'لیکن میرا سوال یہ ہے کہ جب مرد ماڈلز، جو نامناسب ملبوسات میں ہوتے ہیں، تو انہیں کچھ نہیں کہا جاتا لیکن میڈیا میں صرف خواتین کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟۔

مزیدخبریں