لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق

10:04 AM, 15 Feb, 2020

لاہور: لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گلے میں پر ڈور  پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈولفن اہلکار صفدر ڈیوٹی ختم کر کے برکی روڈ پر واقع اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک گردن پر ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ڈولفن اہلکار کو فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں