پی ایس ایل سیزن فور:کراچی کنگز کی اوپننگ بیٹنگ کی ریکارڈ پارٹنرشپ

10:35 PM, 15 Feb, 2019

دبئی : کراچی کنگز کی ٹیم نے پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میں ریکارڈ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کی اوپننگ بیٹنگ نے سب سے زیادہ رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی

اوپننگ بلے باز بابر اعظم نے انچاس گیندوں پر 77 رنز کی اننگ کھیلی جس میں چھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔

اوپننگ بلے باز لیونگ سٹون نے 43 گیندوں پر 82 رنز بنائے ، اننگز میں چھ چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔

دونوں بلے بازوں نے مجموعی طور پر 157 رنز کی شراکت قائم کی جو اب تک ایونٹ میں سب سے بڑی شراکت ہے۔

مزیدخبریں