دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سات رنز سے شکست د ے دی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 7 رنز سے ہرا دیا ، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو فتح کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ۔
اوپننگ بلے باز لیونگسٹن نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 82 رنز بنائے ، بابر اعظم نے انسٹھ گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 77 سکور کیے،ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا ۔جنید خان اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
مطلوبہ ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 176 رنز بنا سکی ، شعیب ملک 52 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ایونز نے 39 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی ، شان مسعود 20 گیندوں پر 20 رنز بنا سکے ۔
فاسٹ باولر محمد عامر نے چار اور سہیل خان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، عمر خان اور شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔