رنبیرکپور ،عالیہ بھٹ گلی بوائے کے پریمیئر کے موقع پر الجھ پڑے

08:32 PM, 15 Feb, 2019

ممبئی :بالی ووڈ سٹار رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ  فلم گلی بوائے کے پریمیئر کے موقع پر آپس میں الجھ پڑے اور رنبیر کپور عالیہ بھٹ کیساتھ تکرار کرتے نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹارز عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور  فلم گلی بوائے کے پریمیئر کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے ۔

اس موقع پر رنبیر کپور اپنی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ تکرار کرتے دکھائی دیئے جس پر مداحوں نے برا منایا اور کہا کہ رنبیر کپور کو اس موقع پر عالیہ بھٹ سے اس طرح بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔

خیر عالیہ بھٹ نے میڈیا کے سامنے بات بڑھانے کی بجائے مسکراتے ہوئے جواب دیا اور اس موضوع پر کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا ۔

مزیدخبریں