شہباز شریف کاسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

شہباز شریف کاسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد:  شہباز شریف نے کہا ہے کہ  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، ولی عہد اور ان کے وفد کی پاکستان آمد خوش آئند اور باعث مسرت ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورسعودی مہمانوں کو پاکستان آمد پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں، ولی عہد اور ان کے وفد کی پاکستان آمد خوش آئند اور باعث مسرت ہے۔

انہوں نے کہا ہے  کہ پورا پاکستان اپنے سعودی بھائیوں کی آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتا ہے۔شاہ سلمان پاکستان کے لئے محبت کی سعودی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ معاشی پیکج بہت فراخدلانہ ہے۔

ترجمان کے مطابق پیکج  معاشی طور پر پاکستان کی فلاح وبہبود کے لئے بہت مددگار ہے۔ پاکستان کے عوام یہ فراخدلی کبھی نہیں بھول سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ  پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں اس معاشی پیکج پر سعودی عرب کے ساتھ معاملات طے پائے تھے۔