دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو فتح کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا ۔
اوپننگ بلے باز لیونگسٹن نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 82 رنز بنائے ، بابر اعظم نے انسٹھ گیندوں پر ایک چھکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 77 سکور کیے،ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا ۔جنید خان اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔