لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ میں ایڈمٹ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کوٹ لکھپت جیل سے نواز شریف کو سخت سیکورٹی میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں انہیں گائنی یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم حمید نے کہاہے کہ نواز شریف کو شعبہ کارڈیالوجی کے پروفیسر کی نگرانی میں داخل کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم جناح ہسپتال گائنی یونٹ کے پروفیسر کے کمرے میں زیر علاج رہیں گےجہاں ان کا معائنہ کارڈیالوجسٹ کر رہے ہیں، ان کی ای سی جی اور ایکو گرافی کی جارہی ہے۔