سعودی ولی عہد کل شام دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

سعودی ولی عہد کل شام دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: محمد بن سلمان کل شام  دو روزہ دورے پر پاکستان  پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان کابینہ کے ہمراہ ائیرپورٹ پر ولی عہد کا استقبال کریں گے جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

 

گارڈ آف آنر کے بعد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کے بعد وزیراعظم سعودی مہمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

 

اگلے روز، سترہ فروری کو سعودی مہمان کی تین ملاقاتیں طے ہیں، پہلی ملاقات چیئرمین سینیٹ اور ان کے وفد سے ہو گی۔ دوسری ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیڈول ہے۔

 

 محمد بن سلمان کے اعزاز میں صدر پاکستان اسی روز استقبالیہ دیں گے، ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان سے بھی نوازا جائے گا۔

 

 بعد ازاں شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان سے ملائیشیا کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔