لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،شہباز شریف سرخرو ہو گئے جبکہ میں بھی انشاللہ جلد سرخرو ہو جاﺅں گا۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں پارٹی کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،شہباز شریف سرخرو ہو گئے،قوم جانتی ہے میاں بردران نے کوئی کرپشن نہیں کی،ہم نے آدھا احتساب بھگت لیا ،جلد مکمل بھگت لیں گی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا کیس سو فیصد انتقامی کارروائی ہے ،جلد رہاہو جاﺅں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔