سالوں بعد وطن لوٹنے والا اپنے آخری عمرے پر چل بسا

12:59 PM, 15 Feb, 2019

مکہ مکرمہ : سعودی عرب میں دہائیاں گزار کر وطن واپس لوٹنے والا ہندوستانی شہری اپنے آخری عمرے کی سعادت کے دوران چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والا شہری کئی دہائیوں سے سعودی عر ب میں مقیم تھا ۔ تاہم گزشتہ دنوں اس نے خروج نہائی لیکر واپس جانے لگا تو جانے سے پہلے عمرہ ادا کرنے کی خواہش پوری کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گیا ۔

تاہم دوران عمرہ اس کی طبیعت خراب ہوگئی جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور اپنے خالق حقیقی کو جا ملا ۔ واضح رہے کہ ہندوستانی شہری کی آخری خواہش تھی کہ جانے سے پہلے وہ عمرہ کی ادائیگی کرے گا۔

مزیدخبریں