اسلام آباد: پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے ویزہ فیس میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق سعودی شہریوں کیلئے نئی ویزہ فیسوں کا اطلاق 15 فروری سے کر دیا جائے گا، سعودی عرب بھی پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس میں کمی کرنے کیلئے راضی ہوگیا۔تاہم اس کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیاگیا ۔
سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے سے قبل پاکستان نے سعودی شہریوں کیلئے پاکستان کے ویزہ فیس میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی شہریوں کیلئے ویزہ فیس میں کمی کا فیصلہ فوری نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ سعودی شہریوں کیلئے ویزہ فیس میں نمایاں کمی کرنے کا فیصلہ 15 فروری سے نافذ کر دیا جائے گا۔
تاہم دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزافیس میں کمی کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔جس کا باقاعدہ فیصلہ دورے کے دوران متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزٹ ویزا فیس338 ، سنگل انٹری فیس338 اور ملٹی پل ویزافیس 675 ریال ہوگی جبکہ موجودہ وزٹ ویزا فیس تقریباً 2000 سعودی ریال ہے۔