حاجیوں کو ان کا حق ضرور واپس کریں ، وزارت حج و عمرہ

10:39 AM, 15 Feb, 2019

جدہ :سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج کمپنیوں اور اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ مشاعر مقدسہ ٹرین کے ٹکٹ کا فرق حجاج کو واپس کرنے کے ثبوت پیش ضرور کریں ۔

اور ان تمام ثبوتوں  کو جمع بھی کروائے ۔سعودی اخبار کے مطابق 12 سے 21 فروری کے دروان حج کمپنیوں اور اداروں کو ٹکٹ کا فرق حجاج کے حوالے کرنے کے ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ یہ پابندی اسلیے لگائی گئی ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کو اطلاع ملی تھی کہ بعض کمپنیوں نے حاجیوں کو ٹکٹ کا فرق ابھی تک  واپس نہیں کیا ۔

واضح رہے کہ سعودی حج و عمرہ کمپنیوں نے حجاج کرام سے ٹرین کے استعمال کرنے کے حوالے سے ٹکٹوں کی زائد فیسیں وصول کی تھیں ۔

مزیدخبریں