ممبئی: اداکارہ ریچا چڈھا نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد بطور رائٹر بھی کام کر چکی ہیں اور اب انہوں نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
وہ مختصر فلم کی ہدایتکاری کریں گی جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے۔ فلم کی کہانی2025 ءکے پس منظر پر مبنی ہے۔
حال ہی میں ان کی فلم فقرے 2 نے خوب بزنس کیا ہے اور شائقین نے ان کی فلم کو بہت پسند کیا ہے۔