ممبئی :بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم پدماوت تاحال باکس آفس پر راج کررہی ہے۔ نہ صرف فلم اب تک کافی مضبوط بزنس کرچکی ہے بلکہ لوگوں کے دلوں کو موہنے میں بھی کامیاب ہوچکی ہے۔
پدماوت فلم میں رانی پدماوتی کی ہمت اور جذبے کی عکاسی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اب معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کی آمدن سے متعلق اعدادوشمار شیئر کیے ہیں۔جس کے مطابق اب تک فلم دو سو ساٹھ کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔ مسلسل احتجاج اور جلاو گھیراو و دھمکیوں کے باوجود پدماوت فلم پچیس جنوری دوہزار اٹھارہ کو جاری ہوئی۔