ای سی ایل میں ان کا نام آنا چاہیے جو قانون کا تماشہ بنا کر فرار ہوئے، مریم نواز

03:34 PM, 15 Feb, 2018

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کی خاصی غصے میں نظر آئیں۔ مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ ای سی ایل میں نام ان کا آنا چائیے جو آئین اور قانون کا تماشہ بنا کر فرار ہو گئے لیکن ان کا نام کسی نے ای سی ایل میں نہیں ڈالا۔

احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا  کہنا تھا نواز شریف اور ان کی بیٹی لندن سے مقدمات کا سامنا کرنے آئے ہیں اور دنیا دیکھ رہی ہے کیا ہو رہا ہے۔

ادھر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں خارج کر دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں