کوئٹہ:بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جشن بہاراں کے سلسلے میں تین روزہ بسنت کا اعلان کیا گیاہے ۔نیو نیوز ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں کل سے شروع ہونے والا تین روزہ بسنت میلے کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔
تام ابھی تک شہری حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ نہیں کیا گیا آیا کہ شہریوں کو بسنت منانے کی اجازت دینی چاہیئے یا نہیں ؟۔کوئٹہ شہر کے بعض مقامات پر مجسٹریٹ نے پتنگوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔جبکہ دوسری جانب انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی پابندی بھی عائد نہیں کی گئی ۔
اعلیٰ حکام نے واضح کیا ہے آج اہم میٹنگ میں بسنت کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔شہریوں کا کہناہے کہ انہوں نے بسنت تو منانی ہے لیکن دکانوں سے پتنگیں نہیں مل رہی ۔حکومت بسنت پر عائد پابندی ختم کرے۔
ویڈیو دیکھیں :-