کشمیری رہنما یاسین ملک کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کردیا گیا

02:31 PM, 15 Feb, 2018

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو تشویشناک حالت میں صورہ ہسپتال سرینگر میں داخل کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو گردوں میں خرابی اور پیشاب کی نالی میں میں خون جمنے کی وجہ سے حالت خطرناک حد تک بگڑ جانے کے باعث سینٹرل جیل سرینگر سے ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے اور ڈاکٹر ان کی مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد یاسین ملک کو بھارتی پولیس نے 6فروری کو سرینگر میں اپنی پارٹی کے دفترسے گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا تھا ۔

مزیدخبریں