’مردوں کے سامنے عورتوں کا مختصر لباس پہننا ذلت کا باعث بنتا ہے‘کیم کیمبل

01:43 PM, 15 Feb, 2018

اوٹاوا:کینیڈا کی سابق وزیراعظم کو خواتین کے مردوں کے سامنے مختصر لباس پہننے اور ذلت کا باعث بننے والے بیان کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی سابق وزیراعظم کیم کیمبل نے خاتون ٹی وی میزبانوں کو مردوں کے سامنے بغیرآستین کے کپڑے پہننے والے بیان پر تنقید کانشانہ بنایاہے۔

جس کے بعد سابق وزیراعظم کی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر ان کی پیغام سے بحث چھڑ گئی ہے اور ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاتھاانھیں سوٹ پہنے مردوں کے سامنے ٹی وی پر بغیر آستین کے کپڑے پہنی خواتین عجیب لگتی ہے اور ذلت کا باعث بنتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ مردوں کے سامنے بغیر آستین کپڑے پہننا عورت کی ذلت محسوس کرتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ننگے بازؤوں کے ساتھ خواتین کی ساکھ اورعزت پرحرف آتا ہے۔

ان کے اس بیان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے توپوں کا رخ ان کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ عورت کی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے نہ کہ ان کے کپڑوں پر ۔صارفین کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی بیوی مشل اوباما متعدد باربغیر آستین کے کپڑے پہنتی ہے ۔سابق کینیڈین وزیراعظم پر ایک صارف نے ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بحیثیت اٹارنی جنرل 1990میں ایسا لباس پہنتی رہی ہیں۔

مزیدخبریں