آسٹریلیا، انٹارکٹیکا، کینیڈا، شمال مشرقی ایشیا، شمالی یورپ، گرین لینڈ اور روس کے شمالی علاقوں میں آج رواں برس کا پہلا سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔
سورج گرہن کا آغاز رات 11 بج کر 52 منٹ پر ہوگا جب کہ ممکنہ طور پر مکمل سورج گرہن رات ایک بج کر 55 منٹ پر ہوگا جو رات 3 بج کر 42 منٹ پر ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کے سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
برطانوی ویب سائٹ ایکسپریس کے مطابق رواں برس 2018 میں ایک دفعہ بھی مکمل سورج گرہن نہیں ہوگا جب کہ 2 جولائی 2019 کو مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے اور اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔