کویتی حکومت نے ریستورانوں میں 25فیصد غیر ملکی ملازمین کےلیے مفت ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا

12:41 PM, 15 Feb, 2018

کویت:کویتی حکومت نے جہاں مقامی شہریوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے وہیں اہم شعبے میں غیر ملکیوں کو مفت ویزوں کا اجراء بھی کرنے کے بارے میں اہم اعلان کر دیاہے ،

تفصیلات کے مطابق کویتی حکومت نے  ریستوران  سے کہا ہے کہ وہ  اپنی ضرورت کے 25 غیرملکی ملازمین کے لئے ویزے مفت جاری کرواسکتے ہیں۔مقامی شہریوں کو بھرتی کرنے کی شرائط پوری کرنے کے بعد انہیں مزید 50فیصد ملازمین کے ویزے جاری کروانے کے لئے 250درہم فی ویزہ دینا ہوگا۔


 کویتی انسانی وسائل اتھارٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بیرون ملک سے ملازمین درآمد کرنے والے ریستوران کو شرائط مکمل کرنی ہوگی۔ ریستوران کے پاس نافذ العمل لائسنس ہونا چاہئے۔

شعبے سے وابسطہ غیر ملکی شہریوں کا کہناہے کہ 25 فیصد کوٹہ چاہے کم ہے تاہم اس اہم شعبے میں مفت ویزے کے اجراء سے ایسے غیر ملکی جو اس شعبے میں آنا چاہتے ہیں خاصی آسانی ہو گی ۔

مزیدخبریں