کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی : پاکستان سپر لیگ کے ستارے چمکنے کو تیار   ہے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا ۔ کھلاڑیوں سمیت شوبز ستارے بھی شرکت کریں گے ۔


2 بار فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج نمائشی میچ میں اسلام آباد کے مد ِ مقابل ہو گی ۔ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے ۔جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سابق قومی کپتان مصباح الحق کریں گے۔


میچ شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے شوبز ستارے بھی رنگ جمائیں گے ۔