صدر زوما کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سرل راما فوسا ساؤتھ افریقہ کے نئے صدر نامزد

10:44 AM, 15 Feb, 2018

کیپ ٹاؤن: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جیکب زوما کے مستعفیٰ ہونے کے بعد حکمران جماعت ’افریقی نیشنل کانگریس‘ نے راما فوسا کو نیا صدر نامزد کر لیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نئے صدر کو ملک کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں نسل پرست حکومت کا خاتمہ ہوئے 23 برس گزر چکے ہیں اس کے باوجود ملک میں وسائل، پیداوار اور دولت کثرت سے باقی ہے لیکن ساتھ ہی لوگوں میں ناقابلیت ، تفریق اور غربت بھی موجود ہے اگرچہ اے این سی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بنیادی سہولت گھر بار اور دیگر فراہم کیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگ آج بھی بغیر بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں اور سینیٹیشن کا نظام تہس نہس ہو چکا ہے۔ اسکول اور ہیلتھ کیئر کی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں 10 میں سے 8 بچے باضابطہ غیر تعلیمی یافتہ نکلتے ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

ساؤتھ افریقہ کے دوسرے بڑے شہر کیپ ٹاؤن میں پانی کی کمی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق 2002 سے 2016 تک بے روزگاری 27 اعشاریہ 7 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں 68 فیصد نوجوان طبقہ ہے۔ معاشی صورتحال بھی تباہ کن ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں